ساہیوال ڈویژن کی جیلوں سے تحریک انصاف کے نظر بند 256کارکنوں اورعہدیداروں کی رہائی

جمعہ 27 مئی 2022 23:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) ساہیوال ڈویژن کی جیلوں سے تحریک انصاف کے نظر بند 256 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ۔سینٹرل جیل ساہیوال سے ڈیرہ غازی خاں کی11، فیصل آباد کی48،ایک خاتون کارکن سمیت ساہیوال کے 2،چنیوٹ کی58،اوکاڑہ کی55نظر بندوں کو رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑہ سے ضلع ساہیوال کی28اور ڈسٹر کٹ جیل پاکپتن سے 52تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں