سابق تحصیل ناظم کے ڈیرہ قطب شہانہ راوی پل سی54لاکھ75ہزار کے بیس مویشی لوٹنے کے الزام میں 32افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 11 اگست 2022 22:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پولیس بہادر شاہ نے سابق تحصیل ناظم کے ڈیرہ قطب شہانہ راوی پل سے 54لاکھ75ہزار روپے کی بیس بھینسیں اسلحہ کے زور پر لوٹ کر لے جانے کے الزام میں سیاسی جماعت کے عہدیدار تصدق حسین شیرازی اور انکے دو بیٹوںاعتزاز حسن ،احمد شاہ سمیت32ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر نامزد ملزموں میں الطاف حسین،سخی محمد پروکا،تنویر،زوار ،تصور،بابو،شہزاد ،گوگی، ابوذر اور20نامعلوم شامل ہیں ۔

سابق تحصیل ناظم کے مینجر رانا طاہر اقبال کے مطابق 32ملزم فائرنگ کر تے ہوئی9۔اگست کو انکے ڈیرہ سے ملزم بیس بھینسیں ملازمین سے چھین کر جاتے ہوئے فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔پولیس بہادر شاہ نے رانا طاہرا قبال کی مد عیت میں32ملزموں کے خلاف مقدمہ 395 ت پ درج کر لیا ہے اور باپ بیٹے تصدق حسین شیرازی اور اعتزا حسن پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں