ساہیوال، پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے میاں چنوں کے قصاب اغوا کر لیا،9کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) بیرونی اڈہ لاریاں سے میاں چنوں کے قصاب فیاض احمد کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔تین لاکھ روپے نقدی چھین لی، 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چک115پندرہ ایل کے قصاب فیاض احمد کو موبائل فون پر کال کر کے اس کے سسرالی چک 31ٹوایل کے پرویز جوئیہ نے ساہیوال بلوایا جب فیاض احمد بس سے اتر کر پرویز جوئیہ کی طرف بڑھا تو اس دوران پولیس کی وردیوں میں ملبوس4 افراد نے اس کے چہر ے پر کپڑا ڈال کرسرکاری گاڑی میں اغوا کر لیا جس کے بعد قادر آباد کے قریب ایک ٹارچر سیل میں لے گئے جہاں اس پر تشدد کیا جب گزشتہ روز کار میں دوسری جگہ فیاض احمد کو منتقل کر رہے تھے تو اڈہ قادر آباد ہوٹل پر کار روک کر ملزم چائے پی رہے تھے کہ اس دوران فیاض احمد ملزموں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

فیاض احمد کے مطابق ملزموں نے اس کی جیب سے زبردستی تین لاکھ روپے نقدی بھی چھین لی اور پولیس کی وردیوں میں ملبوس ملزم آتے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے کر چلے جاتے تھے۔پولیس غلہ منڈی نے فیاض احمد کی مدعیت میں 5یوم کی تاخیر سے پرویزجوئیہ اور 8دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ 365ت پ درج کر لیا۔ بیرونی اڈہ لاریاں سے اغوا کی سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں