ساہیوال میں دھند ٹریفک حادثات تین جاں بحق٬ بارہ شدید زخمی ٬ چار کی حالت نازک

اتوار 6 نومبر 2016 14:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) آج یہاں نواح میں دھند کے سبب ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور بارہ شدید زخمی ہو گئے جن میں چار کی حالت نازک ہے۔ چک 5-74ایل میں موٹر سائیکل پھسل کرگرنے سے بیس سالہ شہزاد احمدشدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال نیو رو سرجری وارڈ لاگیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔

ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-90 ایل کے قریب موٹر سائیکل کے حادثہ میں 54سالہ محمد اکرم ساکن صابر کالونی ساہیوال شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔چار موٹرسائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں بارہ افراد شدید زخمی ہوگئے عطاء اللہ 25سالہ ڈ ی ایچ کیو ہسپتا ساہیوال ٬ آصف 17سالہ٬ حشمت علی57سالہ 4-71آر ٬ شمائلہ 33سالہ ٬ عبدالرحمن 40سالہ ٬ ریحان 2سالہ بچہ کوٹ اللہ دین ٬ شاہد 13سالہ فتح شیر کالونی ٬ محمد امین 32سالہ5-72ایل ٬ راجن بی بی 82سالہ5-80آر ٬ عارف 14سالہ 9-101ایل جبکہ ہڑپہ بائی پاس کے قریب ایک کار الٹ جانے کے نتیجہ میں کمیر والا کا محمد یٰسین35سالہ ٬شہباز 35سالہ٬ محمد جعفر 30سالہ ٬محمد نعیم 34سالہ اور محمد اسلم 26سالہ شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کو سول ہسپتا ل ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے محمد نعیم بعد ازا ہسپتال میںدم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں