قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں جعلی سیکورٹی کارڈ پر واردات کیلئے داخل ہونے والے دو پولیس کانسٹیبل گرفتار

جمعرات 12 جنوری 2017 19:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) قادر آباد کول پاور فائر پراجیکٹ ساہیوال میں جعلی سیکورٹی کارڈپر داخل ہوتے ہوئے دو پولیس کانسٹیبل ارسلان اور سجاد گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو قادر آباد کو ل پاور پراجیکٹ ساہیوال کے گیٹ نمبر 2پر دو پولیس کانسٹیبل جعلی سیکورٹی کارڈ پر داخل ہوئے تو چیف سیکورٹی افسر ملک نعما ن نے دو نوں کو پکڑ لیا اور سیکورٹی کارڈ چیکنگ کے دوران جعلی پائے گئے ۔

جس کے بعد دونوں پولیس کانسٹیبلوں کو پولیس تھانہ نورشاہ کے سپرد کر دیا گیا پولیس نور شاہ نے دونوں کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم دونوں ملزموں کے بارے میں ابھی تک یہ معمہ حل نہیں ہوسکا کہ وہ کس قسم کی واردات کے لیے کول پاور پراجیکٹ میں کیو ںداخل ہوئے اور ان کے کیا مقاصد تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں