سانگھڑ، سندھ کے مختلف اضلاع میں تعمیر کردہ41ڈاما سینٹر 4سال کے بعد بھی فعال نہ ہوسکے، بڑے پیمانے پر کرپشن کا خدشہ

بدھ 26 دسمبر 2018 22:15

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2018ء) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں تعمیر کردہ41ڈاما سینٹر 4سال کے بعد بھی فعال نہ ہوسکے بڑے پیمانے پر کرپشن کا خدشہ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی عوام کو فوری طور پر کسی بھی حادثے کی صورت میں میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈاما سینٹروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا جس کا ٹھیکہ سندھ کی بڑی کمینی کو دیا کمینی نے تمام ڈاما سینٹروں کو2014تک مکمل کرنا تھا جس میں جدید ترین مشنری اور اسٹاف بھی فراہم کرنا تھا مگر ٹھیکدار مشنری اور فرنیچر مختلف اسپتالوںمیں چھوڑ کر فرار ہوگیا واٹر کمیشن بورڈ کے حوالے سرکاری اسپتالوں کو کرنے اور واٹر کمیشن بورڈ کے جسٹس امیر مسلم حانی کے نوٹس لینے کے بعد ڈاما سینٹروں کو جوڑ کر ایمرجنسی وارڈ کے طور پر استمال کرنا شروع کردیا گیا سانگھڑ میں بھی سیاسی بنیادوں پر شہری آبادی اور مین ہائی وئے پرموجود اسپتالوں کو ڈاما سینٹر دینے بجائے چھوٹے اور دیہی علاقوں پر مشتمل سنجھورو اور کھپرو میں یہ ڈاما سینٹر تعمیر کردیئے جہاں ڈاکٹروں میڈیشن اور اسٹاف کی ہمیشہ کمی کا سامنا رہا ہے جہاں کے اسٹاف نے نیب سکھر کے دبائو کے باعث ان داما سینٹروں کو فوری طور پر ایمرجنسی کے طور پر فعال کردیا ہے مگر مشنری کو فعال نہیں کیا گیا کیونکہ ان اسپتالوں میں پہلے ہی سے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی شدید قلت ہے موجودہ صوبائی وزیر صحت نے بھی اس حوالے سے کراچی میں دو میٹنگ کی ہیں اور ان ڈاما سینٹروںکو فعال کرنے پر زور دیا ہے صوبائی وزیر کو اسٹاف کی کمی درائنج کے ناکارہ نظام جرنیٹروں کو فعال کرنے اور واٹر سپلائی کی فراہمی جسیے مسائل بتائے گے ہیں صوبائی وزیر نے فوری طور پر اسٹاف کی کمی کو در ر کرنے کی یعقین دہانی کرائی ہے اور دیگر مسائل بھئی حل کرانے کی یعقین دہائی مگر دوسری جانب شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہائی وئے پر موجود بڑے آبادی والے شہروں کو چھوڑ کر دیہی علاقوں میں ڈاما سینٹروںکی تعمیر کی انکوائری کرائی جائے اور بڑے پیمانے پر کرپشن کی بھی انکوائری کرائی جائے اور ان ڈاما سینٹروں کو بڑے شہروں میں یا ہائے وئے پر منتقل کیا جائے اور مشنری کو بھی فعال کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں