کھپرو کی سب جیل میں قید دوہرے قتل کا قیدی پراسرار طور ہلاک ہوگیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:07

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کی سب جیل میں قید دوہرے قتل کا قیدی پراسرار طور ہلاک ہوگیا،قیدی ایک سال قبل اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے میں سزا کاٹ رہاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کی سب جیل میں قید دوہرے قتل کا قیدی محمد موسی کھبیر پراسرار طور پر جانبحق ہوگیا جانبحق ہونے والے قیدی کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اس سلسلے میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے تھا کہ قیدی کو روزآنہ کی بنیاد پر ناشتہ دینے کے لئے جگانا چاہا تو قیدی مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت کی تصدیق جیل کے ڈاکٹر نے کی ہم نے فوری طور پر متعلقہ احکام اور معزز جج کو آگاہ کردیا ہے جانبحق ہونے والا قیدی پچھلے ایک سال قبل بیوی اور بیٹی کے قتل کرنے کے الزام میں قید تھا اور سزا کاٹ رہا تھاجانبحق ہونے والے قیدی کے ورثہ کا کہنا تھا کہ مرنے والا قیدی گردے کے عارضے میں مبتلا تھا جس کا علاج بھی چل رہا تھا ہمیں جیل انتظامیہ سے کوئی شکایت نہیں نیل انتظامیہ کی جانب سے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کر دی گئی

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں