سانگھڑ پولیس کے خلاف نظامانی برادری کے سینکڑوں افراد کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:13

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سانگھڑ پولیس کے خلاف نظامانی برادری کے سینکڑوں افراد کا پریس کلب کے سامنے احتجاج اس موقع پر فیض محمد نظامانی،پرویز نظامانی،مہندرہ نظامانی،علی اصغر نظامانی،پپو نظامانی کا کہنا ہے کہ سانگھڑ پولیس ایس ایچ او اور پولیس پارٹی نے موبائل کے ساتھ ہمارے گھروں پر چڑھائی کی ہے اور گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بنا جواز اور وارنٹ کے گھروں میں گھس کر فرنیچر اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی ہے اور بارہ سالہ ساگر نظامانی کو بلاجواز سانگھڑ پولیس نے گھر سے اٹھایا اور اس پر تشدد کیا اور واپس گھر چھوڑ کر چلے گئے اور ہماری خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے کچھ خواتین کو زخمی بھی کیا ہے ہم ایس ایس پی سانگھڑ اور اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانگھڑ تھانے جا ایس ایچ او اور اس کی پوری ٹیم کو معطل کیا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں