سانگھڑ کے قریب 9 چک میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق

منگل 8 جون 2021 23:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) سانگھڑ کے قریب 9 چک میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق لاشیں سول اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب منگلی تھانہ کی حدود 9 چک میں مقامی تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے دونوں بچوں کی شناخت 9 سالہ عدیل اور11 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی دونوں آپس میں کزن تھے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں تالاب سے باہر نکالی اور دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سانگھڑ سول اسپتال لائی گئیں جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں