ْسرگودھا، بارش کے کمادکی فصل اور کنو کے باغات پر مثبت اثرات ، گندم کی کٹائی کا عمل تاخیر کا شکار

بدھ 24 اپریل 2019 17:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سرگودھا ڈویژن میں بارش سے جہاں گرمی کا زور کم ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور اس کے کمادکی فصل اور کنو کے باغات پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں وہیں حالیہ بارشوں سے گندم کی کٹی ہوئی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمادکی فصل اور کنو کے باغات پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں مگرضلع بھر میںگندم کی پکی ہوئی فصل کو نقصان ہوا ہے بلکہ گندم کی کٹائی کاعمل بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جبکہ حالیہ بارش سے گندم کی پیداوار میںکمی کا خدشہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں