ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میڑک کے سالانہ امتخانات کی باقاعدہ نتائج کا اعلان کر دیا

ہزار613 امیدوار طلباء وطالبات میں سی70 ہزار578 امیدوار کامیاب قرار پائے ،کامیابی کا شرح تناسب 80 فیصد رہا

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میڑک کے سالانہ امتخانات کی باقاعدہ نتائج کا اعلان کر دیا۔جس کے مطابق 87 ہزار613 امیدوار طلبائ وطالبات میں سی70 ہزار578 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا شرح تناسب 80 فیصد رہا۔ان نتائج کا اعلان چئیرمین بورڈ کی زیر صدارت تقریب میں کنٹرولر امتحانات نے کیا اور مہمان نے پوزیشن ہولڈر طلبائ وطالبات میں ایوراڈ اور انعامات تقسیم کئے گے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ سے میڑک کے امتخان کے پوزیشن حاصل کرنے والے 14طلباء و طالبات میں سے 13 کا تعلق ضلع سرگودھا سے جبکہ ایک طالبہ کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے جن میں پہلی اور دوسری پوزیشن طلباء نے جبکہ ایک طالب علم اور 2 طالبات نے تیسری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سرگودھا بورڈ سے میڑک کے باقاعدہ نتائج میں مجموعی طور پر پوریشن حاصل کرنے والوں طلباء و طالبات میں دارارقم سکول سرگودھا کے طالب علم عمار منیر نی1087 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن،گورنمنٹ ہائی سکول لکسیاں کے طالب علم امجد علی نی1086 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن،دارارقم سکول سرگودھا کے طالب علم علی حسن اور 2 طالبات اسلامک الٹاوسٹ ہائی سکول کی طالبہ عتیقہ عثمان،ثنائی سکول سرگودھاکی طالبہ عزہ منیر نے 1085 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جن میں ساہنس گروپ طلباء میں دارارقم ماڈل سکول سرگودھا کے طالب علم عمار منیر نے 1087 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول لکسیاں کے طالب علم امجد علی نے 1086 نمبر لے کردوسری، دارارقم ماڈل سکول سرگودھا کے طالب علم علی حسن نے 1085 نمبر لے کرتیسری پوزیشن لی جبکہ ساہنس گروپ طالبات میں اسلامک سکول سرگودھا کی طالبہ عتیقہ عثمان، ثنائی سکول سرگودھا کی طالبہ عزہ منیر نے 1085 نمبر لے کر پہلی،دارارقم سکول جوہرآباد کی طالبہ مریم وکیل نے 1082 نمبر لے کر دوسری، ثنائی سکول سرگودھا کی طالبہ ابرو اسلم اور کمپری ہنسو سکول سلانوالی کی طالبہ اقراء سلیم نے 1081 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کیں ہیں،اسی طرح آرٹس گروپ طلباء میں گورنمنٹ ہائی سکول بیربل شریف کے طالب علم اسامہ شوکت نے 1020 نمبر حاصل کر کے پہلی، پرائیوٹ امیدواروں احمد بخت نے 1019 نمبر حاصل کر کے دوسری اورمحمد قاسم علی نے 1001 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن آرٹس گروپ طالبات میں اسلامک الٹاوسٹ سکول کی طالبہ رابعہ ملک نے 1043 نمبر لے کر پہلی،پنجاب پبلک سکول کی طالبہ شہوانہ روف نی1036 نمبر لے کر دوسری اور سرگودھا کی پرائیوٹ طالبہ طاہرہ یاسمین نی1031 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں