شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 81 واں یوم وفات کل منایا جائیگا

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 81 واں یوم وفات کل منایا جائیگا
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) شاعر مشرق ،عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 81 واں یوم وفات کل 21 اپریل2019ء بروز اتوار کو عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا ،جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریری مقابلے، سیمینارز، مذاکرے اور پروگرام منعقد ہونگے ۔حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ 21 اپریل 1938؁ء کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے،ان کی برصغیر کے مسلمانوں کیلئے خدمات ناقابل ِفراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں