سرگودھا یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی

پیر 16 ستمبر 2019 12:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سرگودھا یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔زرائع کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیار تعلیم میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر یونیورسٹی کی اکیڈمک پروفائل کو بڑھایا ہے جس کی بنا جامع نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں جگہ بنا لی ہے۔اس رینکنگ میں سرگودھا جامعہ سمیت پاکستان کی14جامعات شامل ہیں۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں دنیا بھر کی92سے زائد ممالک کی60ہزارجامعات سے معیار پر اترنے والی1400جامعات کو شامل کیا گیا اور سرگودھا یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 1276ویں نمبر پر آئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں کسی بھی یونیورسٹی کی شمولیت 13 اہداف پر منحصر ہوتی ہے جن میں تدریس، تحقیق،علم کی منتقلی اور بین الاقوامی تشخص کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں پاکستان کی 14جامعات نے کوالیفائی کیا جن میں قائد اعظم نیدنیا کی 500بہترین جامعات میں جبکہ سرگودھا یونیورسٹی سمیت6دیگر جامعات نی1000+ کی کیٹگری میں جگہ بنائی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سرگودھا یونیورسٹی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بناتے ہوئے ایشیا کی500بہترین جامعات میں شامل ہوئی تھی۔2002ء میں قائم ہونیوالی سرگودھا نے موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ کے متعارف کردہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اکیڈمک پروفائل میں بہتری لائی اور تعلیمی میدان میں نئے رجحانات متعارف کراتے ہوئے کیو ایس رینکنگ اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء کے طے کردہ اہداف حاصل کرتے ہوئے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں