نیب کے 8رکنی ٹیم کا سرگودھا میں شریف خاندان کے اثاثوں کے متعلق تحقیقات

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:53

نیب کے 8رکنی ٹیم کا سرگودھا میں شریف خاندان کے اثاثوں کے متعلق تحقیقات
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18نومبر2017ء) :سرگودھا میں نیب کی8رکنی ٹیم نے دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے شریف خاندان کے اثاثوں کے متعلق جن میں العربیہ شوگر ملز ،خضر آباد فارم اور ہڑپ کردہ قرضوں کے بارے میں دیگر ریکارڈکے لئے تحقیقات کی ہیں ۔بیورو کریسی کی طرف سے عدم تعاون کے باعث نیب حکام کو ہر قسم کا ریکارڈ حاصل کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق نیب نے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی ہے ۔ نیب کے مطابق ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی طرف سے سرکاری اراضی سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں معاونت کرنے کے الزامات کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم کی چک 46جنوبی اور ملحقہ علاقوں میں اربوں کی جائیداد کے علاوہ ایک لیگی صوبائی وزیر کی ساہیوال کے قریب خریدی گئی سینکڑوں ایکڑ اراضی کا ریکارڈ بھی شامل ہے ۔ نیب ان تمام ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں