سرگودھا،تحقیقاتی ٹیم نے شاہ پور سنٹر کے گوداموں کی خستہ حالی پر صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیا

_ گندم کی بڑی مقدار ضائع ہونے کے خدشات کا اظہار

اتوار 19 مئی 2019 21:15

5 سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) تحقیقاتی ٹیم نے شاہ پور سنٹر کے گوداموں کی خستہ حالی پر صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے گندم کی بڑی مقدار ضائع ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی، جس میں بتایا گیا کہ 13میں سے سات گوداموں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے جو کہ موسمی شدت کو برداشت نہیں کر سکتے ، ان گوداموں میں ایک لاکھ چالیس ہزار بوری گندم ہے ،جس کی حفاظت پر اٹھانے والے اضافی اخراجات بھی قومی خزانے پر بوجھ ہیں اس کے باوجود گندم کی بڑی مقدار ضائع ہونے کا خدشہ ہے رپورٹ میں فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں