سابقہ مالی سالوں کے واجبات کی وصولی ، سرگودھا ڈویژن کی چاروں ضلعی انتظامیہ کو 30جون تک کی ڈیڈ لائن

اتوار 19 مئی 2019 21:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ایگری کلچر انکم ٹیکس کی مد میں سابقہ مالی سالوں کے 37کروڑ85لاکھ 24ہزار روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے سرگودھا ڈویژن کی چاروں ضلعی انتظامیہ کو 30جون تک کی ڈیڈ لائن دیدی، ذرائع کے مطابق 2012-13سے لے کر2018-19تک ایگریکلچر انکم ٹیکس کے واجبات مجموعی طور پر 8ہزار258نادہندگان نے دبا رکھے ہیں جن سے وصولیوں کیلئے محکمہ ریونیو کو متعدد مرتبہ نوٹسز جاری کئے گئے مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جبکہ آڈٹ حکام نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ کئی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں وصولیاں تو کی گئیں مگر قومی خزانے میں جمع نہیں ہوئی،اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری (ریکوری )بورڈ آ ف ریونیو پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نا دہندگان کی تفصیلات چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ارسا ل کیں اور تیس جون تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابقہ اور موجودہ واجبات کی سو فیصد وصولیاں کر کے قومی خزانے میں جمع نہ کروانے والے فیلڈ ملازمین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں