پاکستان کی ترقی کا راز روحانی اقدارِ حیات کے فروغ میں مضمر ہے، صائمہ یاسمین

بدھ 26 جون 2019 15:25

سرگودھا ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) سرگودھا کی حمد و نعت کے حوالہ سے پہلی صاحبِ دیوان شاعرہ صائمہ یاسمین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز روحانی اقدارِ حیات کے فروغ میں مضمر ہے ۔ حمد و نعت سکون کا بے بہا سرمایا ہے جس میں عمیق دلچسپی ہمارے معاشرتی ماحول کے لیے بہت ضروری ہے ۔ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے انھیں ذکرِ رسول ﷺ کی محافل کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے۔

اِن خیالات کا اظہار اُنھوںنے ریڈیو پاکستان کے پروگرام دانش کدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیںپروفیسر(ر) ڈاکٹرمیجر ہارون الرشید تبسم ،ثنا ء رانا، تحریم انجم، نور العین ، محمد علی تبسم اور قرة العین نے بھی اظہار خیال کیا۔ صائمہ یاسمین نے مزید کہا کہ دلوں کا سکون ذکرِ الٰہی اور ذکرِ مصطفی ﷺ میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں ایسی محافل کا انعقادکرنا محکمہ تعلیم کا فرض ہے جن گھروں میں صوم و صلوٰة اور حمد و ثنا ء کا اہتمام نہیں ہوتا وہ گھر لاتعداد مسائل میں گھرے رہتے ہیں۔

ہمیں چاہیئے کہ ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں۔ پروفیسر(ر)ڈاکٹرمیجر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ دنیا کے لیے نبی پاک ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا ہر لمحہ قابل تقلید و عمل ہے اس راستے کے علاوہ ہمارے لیے کامیابی کوئی راستہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں