ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوںمیںشہری قیمتی سامان سے محروم

پیر 19 اگست 2019 15:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوںمیںشہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چک نمبری70شمالی کے قریب محمد ذیشان جبکہ 78شمالی کے قریب محمد عرفان سے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکلیں،نقدی و موبائلز چھین لئے ،چک نمبری47شمالی کے حبیب احمد کے گھر میں داخل ہو کر دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اہل ِخانہ کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا،چک نمبری23الف جنوبی کے ساجد علی کی دوکان سے بھاری مالیت کا سامان،شاہ پور صدر سے ربنوازکا موٹرسائیکل،چک نمبری96شمالی میں نصب واپڈا کے ٹرانسفارمرسے بھاری مالیتی کوائل،موضع لک کے رہائشی محمد فیاض کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں