تا جر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت کو چاہیئے وہ تاجروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے‘محمد شہزاد انصاری

اتوار 20 اکتوبر 2019 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) تا جر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ تاجروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں جن سے وصولی کے لئے متعلقہ اداروں کا طریقہ کار بہتر بنایا جائے جس کیلئے حکومت کو فوری اقدام اٹھانا ہو گا۔انجمن تاجران کچہری بازار رکن اور ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شہزاد انصاری نے کہا کہ 29 اور 30 اکتوبر کی شٹر ڈاؤن ہڑتال تاجر کاز کے لئے ہو گی لیکن اگر مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ملکی معیشت کے لئے نقصان ہوگا جس کیلئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرے۔

تاجر برادری نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور ملک بہتری میں ٹیکس ادا کیا اب بھی ٹیکس سے انکار نہیں صرف تحفظات ہیں جن کو حکمران حل کرنے پر سنجیدہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شناختی کارڈ سمیت دیگر شرائط کا لاگو کرنا درست اقدام نہیں ہے۔محمد شہزاد انصاری نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ تاجر دوست پالیسی کا نفاذ کرے تاکہ ٹیکس ریونیو بڑھے اور تاجروں میں پائی جانیوالی بے چینی دور ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں حکومت کا تاجران سے مذاکرات کر کے ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنا ملک و قوم کے مفاد میں ہو گا۔ورنہ تاجران اپنے حقوق اور کاز کے لئے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں