پتنگ فروش گرفتار،ملزم سے کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمد

اتوار 23 فروری 2020 14:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروئی ایک پتنگ فروش گرفتار،ملزم سے کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمدکرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی خان امیر احمد نے سب انسپکٹرغلام مرتضیٰ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مقام حیات ریڈ کرکے ملزم محمدسہیل ولد محمدرفیق سکنہ ہائے مقام حیات کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی2عدد کیمیکل ڈوریںاور250 پتنگیں برآمد کرلیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں