پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودھا ،میانوالی،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 31پیتھالوجسٹس ،164معالجین اور57لیب ٹیکنیشنز کی تربیت مکمل کر دی

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودھا ،میانوالی،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 31پیتھالوجسٹس ،164معالجین اور57لیب ٹیکنیشنز کی تربیت مکمل کر دی۔زرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ کے دوران31پیتھالوجسٹس ،8جنرل فزیشنز،120اطباء ،44ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور57لیب ٹیکنیشنز کی فراہمیِ صحت کے کم سے کم معیارات پرتربیت مکمل کردی۔

(جاری ہے)

ان تمام معالجین اور لیب ٹیکنیشنز کا تعلق فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،میانوالی اور سرگودھا کے اضلاع سے ہے۔ جن کے لیے علیحدہ علیحدہ تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیاگیا۔اس ورکشاپس میں مریضوں کے معیاری علاج و دیکھ بھال،ادویات کی فراہمی،مریضوں کے حقوق کا تحفظ،علاج سے متعلق آگاہی،علاج گاہ میں انفیکشن کنٹرول،معیاری علاج کا تسلسل،انتظامیہ کی ذمہ داریوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد ،شعبہ جاتی انتظام اور تحفظ ،مریضوں اور ان کے ٹیسٹوں کا ریکارڈاورمنظم انسانی وسائل پر تربیت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں