سرگودھا ،شاہپور کے پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون مریضہ حالت غیر ،ورثاء سراپا احتجاج بن گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون مریضہ حالت غیر ہونے پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موضع نصرآباد کی خاتون مریضہ زرینہ بی بی کو شاہپور کے پرائیویٹ ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں 20 روز قبل ڈاکٹر نے مریضہ کا رسولی کا آپر یشن کیا لیکن وہ روبہ صحت نہ ہوسکی ، ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر اصغر جاوید نے دوران آپریشن مریضہ کی یورین والی نالی کاٹ دی جس سے اس کی حالت غیر اور زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جس پر خاتون مریضہ کے ورثاء نے پرائیویٹ ہسپتال کے باہر جمع ہو کر ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں