نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ قتل

پیر 27 مئی 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ قتل کردیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کی صبح نامعلوم مسلح افراد جوکہ گاڑی میں سوار تھے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی محمد ناصر ولد محمد اقبال قوم اعوان سکنہ ہائے چک نمبری98جنوبی کے گھر واقع نیو سیٹلائٹ ٹائون میں داخل ہوئے تو اُس وقت گھرمیں محمد اقبال اور اسکی بیوی فرزانہ بی بی اور تین بچے موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران نامعلوم افراد نے محمد ناصر ولد محمد اقبال پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع ِ واردات سے فرار ہوگئے، جبکہ ناصر ولد محمد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹائون موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا منتقل کردیا ۔ پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے مطابق واقعہ کسی پُرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں