سرگودھا تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ،342کلوگرام چرس برآمد

پیر 21 اکتوبر 2019 15:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) تھانہ صد ر پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، ڈبل ڈورڈالہ سے 342کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا حسن مشتاق سیکھرا کی ہدایت پر منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اختر وینس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق حسنات نے سب انسپکٹر ظہیراحمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبری 30 شمالی موڑ پر ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کر رہے تھے کہ دورانِ چیکنگ مخبر کی اطلاع پر بھلوال کی طرف سے ایک ڈبل ڈور ڈالہ نمبری کے پی۔

4980سلور رنگ کا آیا جس میں سوار دو ملزمان نے پولیس کو جھانسہ دے کر گاڑی کو چک نمبری 29شمالی موڑ کی جانب دوڑایا اور چند قدم سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے ملحقہ فصل بانس کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں میں سے چرس 342کلوگرام برآمد ہوئی ۔اس سلسلہ میں تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں ایڈیشنل ایس پی ملک واجد حسین نے صحافیوں کو تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مخبرکی اطلاع کے مطابق ملزمان نے یہ منشیات مسمی راشد اقبال عرف لوٹا ولد محمد رفیق قوم طور سکنہ ہاتھی چوک علاقہ تھانہ اربن ایراء کو سپلائی کر نا تھی ۔

ملزم راشد اقبال اور دیگردو ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاہے مزید برآں ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر روانہ کر دی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں