سرگودھا‘نواحی گائوں رتو کالا میں گھریلو جھگڑا پر حقیقی بھائی نے فائرنگ کر کے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 18 نومبر 2019 15:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) نواحی گاوں رتو کالا میں گھریلو جھگڑا پر حقیقی بھائی نے فائرنگ کر کے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر نواحی گاوں رتو کالا میں محمد اقبال کی بیٹی عابدہ بی بی کی شادی ہوئی ہوئی تھی جو رہنے کے لئے اپنے میکے آئی ہوئی تھی کہ حقیقی بھائی وقار گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہوا اور پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں میکے آئی اس کی حقیقی بہن عابدہ بی بی شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گئی۔

پولیس تھانہ پھلروان نے مقتولہ خاتون کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں