گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون ، 13گرفتار

پیر 18 نومبر 2019 16:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) سرگودہا اور گردونواح میں گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے سرگودہا کی نواحی محمدی کالونی، بلاک نمبری29، فروکہ، نہنگ، علی پور سیداں سمیت مختلف مقامات پر کریک ڈائون کر کے محمدرمضان، عبدالرئوف، محمدخالد ،محمد حیات،محمد رمضان ملنگ،طاہراقبال،وارث علی، محمدکامران وغیرہ 13مزید دوکاندار پابند سلال کر لئے جو گیس کی غیر قانونی ری فیلنگ کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں