سرگودھا‘ٹریفک دو خوفناک حادثات میں چار افراد جاںبحق اور دو زخمی ہو گئے

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ٹریفک دو خوفناک حادثات میں چار افراد جاںبحق اور دو زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ مٹھہ ٹوانہ سیآدھی کوٹ روڈخشک نالہ پنجہ کیقریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں2افرادجان بحق چک 27 ایم بی کا راشد مستری سرگودھا بھکھی سے فوتگی پر آیا ہوا موٹرسائیکل سوار امجدعلی جانبحق اور دونوں کے ساتھی نوجوان متوفی محمد امجد کا بھانجا محمدراحیل اور متوفی راشد کا ساتھی فریاد شدیدزخمی ہو گے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تشویشناک حالت کے پیش نظرراحیل کو سرگود ھااورفریادکوڈی ایچ کیوہسپتال جوہر آباد ریفر کردیاگیا۔

جبکہ سرگودھا شہر میں 49 ٹیل روڈ پر غنی پارک کے قریب صبح سویرے تیز رفتار کار نے رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں رکشہ تباہ اور اس کا ڈرائیور اپنے بھائی سمیت موقع پر جان بحق ہو گے کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد متوفین کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر کے دونوں حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں