سرگودھا ،پولیس کی منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ، 9 افراد گرفتار

جمعہ 23 اپریل 2021 14:58

سرگودھا ،پولیس کی منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ، 9 افراد گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں 9 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس، آلات چالوبھٹی سمیت 100لیٹر شراب وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے عمرفاروق سے چرس500گرام، شہزاد سے چرس390گرام، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے افتخار سے چرس240گرام، تھانہ ساجد شہید پولیس نے محمد اصغر سے چرس143گرام،تھانہ سلانوالی پولیس نے فیصل سے آلات چالوبھٹی، لہن50لیٹر، شراب20لیٹر، تھانہ کڑانہ پولیس نے اشرف سے شراب50لیٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عامر حسن سے شراب20لیٹر، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے راشد سے شراب10لیٹر اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے قمر سے پسٹل 30بور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر ان ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں