سرگودہا پولیس کی کارروائی، 2موٹرسائیکل چورگرفتار ،4 موٹرسائیکل برآمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:08

سرگودہا  پولیس کی کارروائی، 2موٹرسائیکل چورگرفتار ،4 موٹرسائیکل برآمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) سرگودہا  پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  4 موٹرسائیکلیں  برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نسیم عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حاجی محمد ارشد اور  ٹیم کے ہمراہ  چھاپے کے دوران موٹر سائیکل  چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان وقاراحمد اور اعتراز کو گرفتارکرلیا ۔   پولیس نے گرفتارملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 4 موٹرسائیکل برآمد کرکے بعدازقانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے  ہیں ،  مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں