سرگودھا‘ایڈیشنل سیشن جج نے شہری کا جعلی چیک کا مقدمہ درج نہ کرنے پرتھانہ سٹی کے ایس ایچ او کو طلب کرلیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد نے شہری کا جعلی چیک کا مقدمہ درج نہ کرنے پرتھانہ سٹی کے ایس ایچ او کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کے ناصر نے فاضل عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ فرخ نیدو ماہ قبل گھریلو مجبوری بتا کر 8 لاکھ روپیہ ادھار لیئے اور رقم کی واپسی کے تقاضے پر چیک دیاجو متعلقہ بینک سے کیش نہ ہوا جس پر تھانہ سٹی میں درخواست دی جس میں تفتیشی اے ایس آئی اعجاز اندراج مقدمہ کے لئے رشوت کا تقاضا کررہا ہے۔عدالت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سٹی کے ایس ایچ کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں