سرگودھا شہر میں منگل بازار میں کاروبار کرنے والی خاتون تاجر نے بھتہ مافیا سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا لی

منگل 7 دسمبر 2021 15:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سرگودھا شہر میں منگل بازار میں کاروبار کرنے والی خاتون تاجر نے بھتہ مافیا سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا لی جسے ریسکیو ٹیم نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔اور حکام نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ کوٹ فرید کی خاتون نورین بی بی منگل بازار میں سٹال لگا کر اپنا کاروبار کرتی جس کو تنگ کر کے سرکاری اراضی پر سٹال لگا کر کاروبار کرنے کا بھتہ طلب کیا جاتا جس نے اس سلسلہ میں بھتہ مافیا کے تشدد کے بارے پولیس کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی جبکہ بھتہ مافیا کے افراد نے اس کے سامان کو آگ لگا کر جلا دیا۔

جس میں بھتہ خوروں نے خاتون تاجر کو منگل بازار میں سٹال نہ لگانے دیا تو اس نے بھتہ مافیا کے ظالمانہ رویہ سے تنگ آ کر جٹ چوک میں خود کو آگ لگا لی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور متاثرہ خاتون کو ریسکیو کر کے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا اور حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں