سرگودھا ،12سالہ بچی نے شور مچا کر اغواء کار کی واردات کو ناکام بنا دیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سرگودھا میں 12سالہ بچی نے شور مچا کر اغواء کار کی واردات کو ناکام بنا دیا جس کی اطلاع پر پولیس نے اغواء کار کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ الوقار ٹاؤن کے ایوب کی بیٹی مسماة(ز) قریبی دوکان سے چیز لینے گئی تو راستے میں اغواء کار نے زبردستی اسے اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم بچی نے شور واویلہ پر اہل محلہ کو متوجہ کر لیا تو لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا جس کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اغواء کار کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں