ماحول کو صاف رکھنے کیلئے پودے لگائیں،کمشنر سرگودھا

پیر 16 جولائی 2018 23:31

سرگودھا۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن( ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پودے زندگی اور حیات العرض کی بقا ء کے ضامن ہیں، ماحول کو صاف رکھنے کیلئے پودے لگائیں اور نسل نو کو سر سبز شاداب آلودگی سے پاک ماحول فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈویژنل سطح پر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال ،ڈسٹر کٹ فاریسٹ آفیسر محمد عمران ،محکمہ جنگلات کے افسران و عملہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، کمشنر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے پودو ں کی نشوو نما اور ان کی حفاظت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ، اس مہم کے دوران محکمہ جنگلات کو بارہ لاکھ نوے ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس میں سے ضلع سرگودہا میں ساڑھے تین لاکھ ،خوشاب میں دو لاکھ اسی ہزار ، میانوالی میں تین لاکھ ساٹھ ہزار جبکہ ضلع بھکر تین لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں