9محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں ماتمی جلوس نکالے گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:31

سرگودھا۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) 9محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ماتمی جلو س نکالے گئے ،سرگودہا شہر کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بلاک نمبر 19سرگودہا سے نمازِ ظہرین ادا کرنے کے بعد برآمد ہوا ۔ جو کہ اپنے مقرر کردہ راستوں کچہری بازار ،فیصل بازار اور سٹی روڈ سے گول چوک اور وہاں سے مختلف چھوٹے جلوسوں کے شامل ہونے کے بعد مرکزی جلوس کی صورت میں امام بارگاہ بلاک نمبر 7پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں شبیہ ِ ذوالجناح ، علمِ عباس اورعزاداروں نے ماتم داری بھی کی۔جلوس میں شامل شرکاء نے امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی بھی کی۔اسی طرح دوسرا ماتمی جلوس مقام ِ حیات سے برآمد ہوا جوکہ اپنے مقرر کردہ راستوں شیر پائو چوک، پرانی پٹھہ منڈی چوک ، چاندنی چوک سے ہوتا ہوا کوٹ فرید روڈ اقبال کالونی کی مرکزی امام بار گاہ پر جاکر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

اس میں موجود عزاداروں نے ماتم داری کی۔ جبکہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فول پروف انتظامات کئے تھے ۔ شہر بھر میں دیگرمجالس و جلوسوں کی نگرانی کے لیی پویس اہلکار اورپولیس رضا کارڈیوٹی پر تعینات کیے گئے تھے۔ جبکہ دیگر انتظامات میں واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹرز ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی و مانیٹرنگ کے لیے کمانڈاینڈ کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے اور منتظمِ مجالس نے دورانِ مجلس آنے والے افراد کی چیکنگ کے لیے رضاکار فورس بھی قائم کی ہوئی تھی جوکہ مجلس و جلوس میں آنے والے ہر شخص کی جامہ تلاشی لے رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں