سرگودھا، چوری و ڈکیتی ،شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم

منگل 25 ستمبر 2018 17:38

سرگودھا۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چوری ڈکیتی کی مختلف واراداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ چک میانہ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں 3مسلح ڈاکوئوںنے یوسف نامی شخص جو کہ اپنے ٹریکٹر پر چک میانہ جا رہا تھا کہ اِسے اًسلحہ کے زور پر روک لیا اور اِس سے نقدی، موبائل فون و دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے، پنڈی کوٹ میں محمد امجد کے گھر تین مسلح ڈاکو اًسلحہ زور پر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے 7لاکھ روپے کے مالیتی زیورات، نقدی اور 12 بور بندوق لوٹ کر لے گئے، اسی طرح 54جنوبی میں محمد امتیاز کے گھر سے موبائل فون اور نقدی وغیرہ چوری ہو گئی، جبکہ قاضی ٹائون کے جاوید اقبال کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے اُڑے، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں