پی ٹی آئی نے سیاست کو عوام کی بے لوث خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے، انصر مجیدخان

منگل 16 اکتوبر 2018 18:29

سرگودھا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریکِ انصاف نے ہمیشہ سیاست کو عوام کی بے لوث خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے ، عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کے دکھ درد بانٹنے کیلئے اقتدار کا ہونا ضروری نہیں ، خلق خدا کی بے لوث خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر انصر مجید خان نے گزشتہ روز باجوہ کالونی کے دورہ کے موقع پر کیا ،اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے علاقہ میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر انصر مجید خان موقع پر ہی علاقہ کے مکینوں کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے نکاسی آب کے سسٹم کو فعال بنانے کیلئے جلد اقدامات کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں