سرگودھا، ماحول کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے فصلوں کے بھو سہ و پرالی ،کوڑے کرکٹ جلانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم

پنجاب بھر کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات پر حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں ‘ ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت

منگل 23 اکتوبر 2018 21:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں ، اسسٹنٹ کمشنروں کو ماحول کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے فصلوں کے بھو سہ و پرالی ،کوڑے کرکٹ جلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں ‘ ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ماحو ل کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے کوڑا کرکٹ ‘ فصلوں کا بھوسہ وپرالی جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ایسے افراد کوپولیس کے حوالے کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سموگ ماحول کو آلودہ کرنے کے سا تھ ساتھ انسانی صحت کیلئے انتہائی مہلک ہے جس سے سانس اورپھیپھڑوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ انہوں نے واضع کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ایسے افراد سے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ۔انہوں نے حکم دیاہے کہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانے والے افراد کی تفصیلات ضلعی انتظامیہ کو باقاعدگی سے فراہم کی جا ئے ۔انہوں نے کہاکہ سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت نے بھوسہ وغیرہ جلانے اور آلودگی پھیلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔تحصیل انتظامیہ اپنی حدود میں اس قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں او راس میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں