آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 18:06

سرگودھا۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سرگودھا ریجن پولیس آفیسر سید خرم علی کی زیر صدارت ضلع سرگودھا کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کانفرنس روم آر پی او آفس میں ہوا ،میٹنگ میں ضلع سرگودھا ماہ جنوری تا ماہ اکتوبر 2018ء کے کرائم فیگر زکا سال 2017کے کرائم فیگرزکے ساتھ مقابلتا جائز ہ لیا گیا ،ڈی پی او سرگودھا محمد حسن رضا خان نے آر پی او کو ضلع کے کرائم سے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں ،مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو فورا گرفتار کریں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر جائیدادیں قر ق کر ائیں ، جو مجرمان اشتہاری ملک سے باہر بھا گ گئے ہیں ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کریں ، آر پی او نے مزید کہا کہ دیہاتوں میں ٹھیکر ی پہرا لگوانے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں ، میٹنگ میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد حسن رضا خان ، ایس پی انوسٹی گیشن قدوس بیگ ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل لال خان ، ایس ڈی پی او سرکل صدر طاہر محمود ، ایس ڈی پی او سرکل ملک غلام عباس ، ایس ڈی پی او کوٹمومن سرکل سلیم احمد ، ایس ڈی پی او سرکل شاہپور ، ساہیوال شاہد نذیر ، ایس ڈی پی او سرکل سلانوالی صفدر اقبال ، 27تھانوں کے ایس اوز اور ایچ آئی یو کے سرکل افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں