سرگودھا،کرپٹ پولیس افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

شکایات سیل کو ڈسپلن برانچ سے منسلک کرنے کا فیصلہ ، جرائم پیشہ افراد کیساتھ تعلق رکھنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

منگل 13 نومبر 2018 21:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) کرپٹ پولیس افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، شکایات سیل کو ڈسپلن برانچ سے منسلک کرنے کا فیصلہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پولیس کو صاف شفاف بنانے کیلئے خود احتسابی عمل کو میسر بنانے کیلئے شکایات سیل کو ڈسپلن برانچ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس کا مقصدکرپٹ افسران اور پولیس ملازمین کے خلاف آنے والی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلقات کاجائز لے کر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے شکایات سیل کو پولیس ڈسپلن برانچ سے منسلک کیا جا رہا ہی

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں