عید میلا د النبی ؐ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،آر پی او سرگودھا

منگل 20 نومبر 2018 18:03

سرگودھا۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ریجن میں عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر 229جلوس اور 466محا فل کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 4663پولیس افسران و ملازمین اور 731پولیس قومی رضا کار اس موقع پر ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ آر پی اور سید خرم علی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرگودھا ریجن میں عید میلا د النبی ؐ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تمام مسالک کے علماء کرام نے اس موقع پر امن وامان کے قیا م کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہا نی کر وائی ہے، چا ر سطحی سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جلوس اور مجالس میں شریک ہونے کیلئے سنگل انٹر ی دی جائے گی ۔ متعلقہ گلیوں اور سٹرکوں کو خاردار تاروں کے ذریعہ بند کیا جائے گا ۔ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا استعمال ، واک تھر و گیٹس اور میٹل ڈییکٹر ز کے ذریعہ سے چیکنگ ، ویڈیو ریکارڈ نگ ، اور مناسب روشنی کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔

جلوسوں کے مخصوص روٹس اور ان کے بروقت اختتام کو یقینی بنایا جائے گا۔ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز تما م تر انتظاما ت کی خود نگرانی کریں گے ، 229جلو سوں میں سے 9 بڑے جلوس نکالے جائیںگے ان میں سے سرگودھا سے ایک ، میانوالی پانچ اور ضلع بھکر میں 3بڑے جلوس نکالے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں