سرگودھا،پی ٹی آئی کے 100روزہ ایجنڈہ کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی وضع کرلی گئی ، انصر مجید خان

محکمہ لیبرو انسانی وسائل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ملازمین اور کارکنان کی سماجی و معاشی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے نئی پنجاب لیبر پالیسی دور رس اثرات مرتب کرائے گی،پنجاب حکومت وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر مصروف عمل ہے، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی کے 100روزہ ایجنڈہ کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی وضع کرلی گئی، پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر مصروف عمل ہے، محکمہ لیبرو انسانی وسائل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ملازمین اور کارکنان کی سماجی و معاشی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے نئی پنجاب لیبر پالیسی دور رس اثرات مرتب کرئے گی، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کیا، انہوں نے کہا کہ نئی پنجاب لیبر پالیسی 2018ء کے ذریعے مستقبل میں اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات میں خاتمہ چائلڈ لیبر وداخلہ سکولز، خدمت کارڈز کے ذریعے مالی معاونت، تدارک جبری مشقت، کارکنان کے لئے کم ازکم تنخواہ میں اضافہ، بعد از ریٹائرمنٹ مفت میڈیکل، ہیلتھ کارڈز کا اجراء، تحفظ یافتہ کارکنان کی تعداد میں اضافہ شامل ہے، یہی نہیں بلکہ لیبر قوانین میں ترامیم، صحت وتحفظ کے لئے قانون سازی، گھریلو ملازمین کے حقوق کی قانون سازی، فروغ سہ فریقی مشاورت اجتماع کی آزادی اور حقوق انجمن سازی ، صنعتی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت، خاتمہ جنسی تفریق و ہراسانی، مزید لیبر کالونیوں کا قیام بھی اولین ترجیحات میں شامل رکھا جائے گا، صوبائی وزیر انصر مجیدخان نے مزید کہا کہ نئی پنجاب لیبر پالیسی 2018ء میں شادی گرانٹ، فوتگی گرانٹ اور ٹیلنٹ سکالرشپ جیسی ویلفئیر گرانٹس کی بروقت ادائیگی اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جی ایس پی پلس سکیم کے تحت حاصل شدہ ترجیحی کوٹہ کا تحفظ بذریعہ موثر اطلاق متعلقہ آٹھ بنیادی لیبر کنونشنز وغیرہ بھی شامل ہیں جن سے محنت کش افراد کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے انہیں حقیقی سہولت میسر آئے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں