ضلعی ہیلتھ افسران کوعطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

پیر 10 دسمبر 2018 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء)ضلعی ہیلتھ افسران اور ڈرگ افسران کو عطائی ڈاکٹروں، حکیموں اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور چلانے والے افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے ضلعی افسران صحت کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عطائی ڈاکٹروں، حکیموں اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور چلانے والے افراد کیخلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں اور ہفتہ وار کارروائی کی مکمل رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو روانہ کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں