پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،تین ملزمان گرفتار

پیر 17 دسمبر 2018 17:52

سرگودھا ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈرمحمد اکرم نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد حسن رضا خان کی ہدایت پرناجائزاسلحہ بالخصوص کلاشنکوف رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر محمد اکر م نے چک نمبری150شمالی علاقہ تھانہ شاہ نکڈر میں بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان عنایت اللہ ولد گل محمد سکنہ ہائے چک نمبری152شمالی ، غلام عباس ولد عنایت اللہ سکنہ ہائے چک نمبری150شمالی اور محمد امتیاز ولد محمد بخش سکنہ ہائے چک نمبری150شمالی سے کلاشنکوف نما رائفل8ایم ایم، بندوق12بور اور پسٹل30بورمعہ گولیاں/کارتوس برآمد کرلیے ہیں ۔

گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد حسن رضا خان نے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈرمحمد اکرم اورانکی ٹیم کو اچھی کارروائی پر شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں