سرگودھا، فروٹ اور سبزی منڈیوں میں سکیورٹی‘ گرانفروشی کیلئے نامزد ٹیمیں سڑکات ‘سیوریج سمیت دیگر سہولیات کی رپورٹ طلب

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پنجاب حکومت نے فروٹ اور سبزی منڈیوں میں سکیورٹی‘ گرانفروشی کے لئے نامزد ٹیمیں سڑکات ‘سیوریج سمیت دیگر سہولیات کی رپورٹ طلب کر لی ‘ذرائع کے مطابق اس وقت اندرون شہر اور دیگر مقامات پر قائم چھوٹی بڑی فروٹ کی منڈیوں میں سکیورٹی نام کی چیز تک دکھائی نہیں دیتی جس کی وجہ سے بیوپاری آئے روز لٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں‘ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے باعث کسانوں کو بھی اپنی اجناس منڈی تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے اور سڑکات سے اٹھنے والا گردوغبار بھی آنے والے خریداروں اور آڑھتیوں کو سانس سمیت پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلاء کر رہا ہے‘ سیوریج کے ناقص انتظام کے باعث پوری سبزی اور فروٹ منڈیاں تعفن زدہ ہیں جبکہ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل نہ دیئے جانے کی وجہ سے گرانفروشوں نے بھی منہ مانگے داموں وصول کر کے شہریوں کی جیبیں جھاڑنا شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں خریداروں کا کھڑا ہونا تک محال ہو چکا ہے‘ صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے ضلعی سربراہ سے رپورٹ طلب کی ہے جس کا مقصد اصلاح کا عمل جلد از جلد شروع کرنا ہے

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں