پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹرز کے مابین رسہ کشی جاری

پیر 18 مارچ 2019 21:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹرز کے مابین رسہ کشی جاری جبکہ قوانین پر عملدرآمد کے سلسلہ میں میرٹ پالیسی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ،ضلع میں عطائیت کے خلاف کاروائی کے باوجود تدارک میں ناکامی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ کاروائی کے بعد انہیں دوبارہ ڈی سیل کر کے سادہ لوح مریضوں کو مارنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے ،شہر میں نان کوالیفائیڈ عطائیوں کی بڑی تعداد نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے لائسنس حاصل کرنے میں کامیابی بھی حاصل کر لی ہے اور وہ قانون کی چھت تلے کھلے عام انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہلال احمر ہسپتال بھی ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیار پر پورا نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود ان ہسپتال پر کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی،ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکار وں کی جانب سے کاروائی کے اعدادو شمار پورا کرکے حکام بالا کو را م کیا جا رہا ہے ،دوسری طرف ڈاکٹر ز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے مابین رسہ کشی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ #h#

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں