سرگودھا ، کروڑوں روپے کے فنڈز صرف کئے جانے کے باوجودگوالہ کالونی کا منصوبہ بدستور فائلوں کی حد تک محدود

منگل 19 مارچ 2019 23:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) کروڑوں روپے کے فنڈز صرف کئے جانے کے باوجود 66 شمالی کے مقام پر وسیع و عریض رقبے پر مشتمل گوالہ کالونی کا منصوبہ بدستور فائلوں کی حد تک محدود، سینکڑوں گوالوں کے جانور شہری آبادیوں میں منتقل، پلاٹوں کی الاٹمنٹ تاحال مکمل نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرکے سینکڑوں گوالوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے انہیں سرگودھا کے نواحی چک 66 شمالی کے مقام پر 117 کنال وسیع و عریض رقبہ پر گوالہ کالونی کے منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے سڑکات، بجلی، چار دیواری ، سکیورٹی پر کروڑوں روپے نہ صرف صرف کئے بلکہ گوالوں کو ان مقامات پر پلاٹ دینے کیلئے درخواستوں کی روشنی میں فہرستیں بھی مرتب کی۔

تاہم دو سال گزر جانے کے باوجود گوالہ کالونی میںگوالوں کی طرف سے ایک بھی شیڈ تعمیر نہ ہوسکا اور نہ ہی جانوروں کو اس کالونی میں منتقل کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں