پنجاب بار کونسل کی کال پر سرگودھا میں وکلاء کی ہڑتال‘ مقدمات کی کارروائی التواء کا شکار ‘سائلین پریشان

بدھ 20 مارچ 2019 13:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پنجاب بار کونسل کی کال پر سرگودھا میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے مکمل ہڑتال کی جس سے مقدمات کی کاروائی التواء کا شکار اور سائلین پریشان رہے۔ پنجاب بار کونسل کی کال کے مطابق وکلاء آج بھی ہڑتال کریں گے۔جبکہ جمعرات کو ہفتہ وار ہڑتال ہوا کرئے گی۔

(جاری ہے)

سرگودھا بار ایسویسی ایشن سمیت ریجن کی وکلاء ایکشن کمیٹی کے فیصلہ پر سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے مطالبہ پر ریجن بھر کے وکلاء جمعہ اور ہفتہ کے روز ہڑتال کر رہے ہیں اس طرح سرگودھا کے وکلاء چار روز ہڑتال پر رہیں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل نے کال کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ 22A , 22 B، چار دن میں مقدمہ قتل کا فیصلہ ، قانون جانشینی، اور ضمانت بذریعہ تھانیدار کی مجوزہ ترمیم واپس نہ لی گئی وکلاء ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں