ْسرگودھا‘24 سالہ خاتون کو قتل کر کے مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کر کے نعش نہر میں پھینک دی گئی

لاش ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ سے ملنے پر مقدمہ قتل درج کر لیاگیا

اتوار 24 مارچ 2019 13:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) 24 سالہ خاتون کو قتل کر کے مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کر کے نعش نہر میں پھینک دی جسے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ سے ملنے پر مقدمہ قتل درج کر لیا گیا اور سر کٹی مقتولہ خاتون کی نعش کی شناخت کے لئے سرگودھا سمیت پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔ مقتول کے پیٹ پر اپریشن ڈلیوری کے نشانات کے ساتھ گہری ضربات پائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق 24 سالہ خاتون کو قتل کر کے نامعلوم ملزمان نے نعش کے دھڑ کو سر سے الگ کیا اور سرکٹی نعش کو نہر میں پھینک دیا جو تیرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ راجباہ فقیر سر پلی سے پھنسی ہوئی تھی جہاں خاتون کی سر کٹی لاش کو پولیس نواں لاہور نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 302/201 ت پ درج کر لیا جبکہ مقتولہ کی نعش کی تاحال شناخت نہ ہونے پر سرگودھا سمیت پولیس کو آگاہ کر دیا جس کی سرگودھا پولیس نے تصویر جاری کر دی جبکہ ٹوبہ پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مقتولہ کے جسم پر ضربات کے علاوہ پیٹ پر آپریشن ڈلیوری کے نشانات پائے گئے ہیں۔تاہم شناخت اور ملزمان کے گرفتار ہونے سے حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں