سرگودھا، جعلی میرج بیوروز اور رشتہ کروانے کی آڑ میں سادہ لوح عوام سے لوٹ مار کرنیوالے نو سربازوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2019 23:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں جعلی میرج بیوروز اور رشتہ کروانے کی آڑ میں سادہ لوح عوام سے لوٹ مار کرنیوالے نو سربازوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ارسال کر دی گئیںجبکہ میرج بیوروز کی رجسٹریشن بھی ضرور ی قرار دیدی گئی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شادیاں کروانے کیلئے جعلی میرج بیورو اور پرائیویٹ افراد کے گروہ سرگرم عمل ہیں جس کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھتاجا رہا ہے ، اسی کی بدولت سادہ لوح عوام کو حالات کے برعکس تصویر کشی کر کے بے دریغ لوٹا جا رہا ہے ، جس پر حکومت نے حساس ادارے سے بھی چھان بین کروائی جس کی ابتدائی رپورٹ میں گزشتہ 14ماہ کے دوران ایسی نوعیت کے درج ہونیوالے مقدمات کے تناظر میں متذکرہ صورتحال کی تصدیق ہونے کے ساتھ ساتھ39ایسے جعلی اور دو نمبر میرج بیوروز اور شادیاں کروانے کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالے افراد کے کوائف بھی موصول ہوئے جو گزشتہ روز وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کوارسال کر تے ہوئے کہا گیا کہ ایسے قانون شکن افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ میرج بیوروز کی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت رجسٹریشن کا عمل بھی ترجیح بنیادوں پر شروع کیا جائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں