پولیس تصادم کیس‘عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو 7، 7 سال قید ‘ طاہرالقادری اشتہاری قرار

عدالت کا ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام اشتہارویوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا بھی حکم ئ* سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2014 پولیس تصادم کیس کا فیصلہ سنادیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے 107 کارکنوں کو 7، 7 سال قید بامشقت جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔جمعہ کے روز سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2014 کے پولیس تصادم کیس کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 10 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ مقدمے میں عوامی تحریک کی107 کارکنوں کو 7، 7 سال قید بامشقت کا حکم سنادیا ہے۔

خیال رہے کہ طاہرالقادری سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں پر بھیرہ انٹرچینج پر پولیس سے تصادم ، موٹروے پر دھرنا اورتوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ عوامی تحریک اور پولیس کی جھڑپوں کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں